ڈیزل کم دینے پر خریدار نے پیٹرول پمپ کے مالک پر گاڑی چڑھا دی

February 08, 2023

علامتی فوٹو

بہاولنگر میں ڈیزل کم دینے پر خریدار نے پیٹرول پمپ کے مالک پر گاڑی چڑھا دی، پمپ کے مالک کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقع بہاولنگر کے علاقے فقیر والی میں پیش آیا، پیٹرول پمپ مالک کا کہنا تھا کہ خریدار نے طیش میں آکر بات سنے بغیر مجھ پر گاڑی چڑھا دی۔

دوسری جانب پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی طرف سے سپلائی کم ہونے کے باعث خریداروں کو بھی اسی مناسبت سے پیٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جارہا ہے، انتظامیہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کرے۔