لاہور قلندرز نے اپنے نغمے کا ٹیزر جاری کردیا

February 08, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنے نغمے کا ٹیزر جاری کردیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کل قلندرز نائٹ میں اپنا نغمہ ریلیز کرے گی۔ قلندرز نائٹ میں کٹ اور قلندرز سٹی بھی لانچ کیا جائے گا۔

قلندرز نائٹ کا اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ قلندرز نائٹ یادگار ایونٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فینز لاہور قلندرز کے نغمے کو ضرور پسند کریں گے۔ قلندرز کی کٹ ڈیزائن کرنے کے لیے بہت محنت کی گئی ہے۔