اسرائیلی فورسز کو اپنے ہی مظالم نے رُلا دیا

February 09, 2023

اسرائیلی فورسز کو اپنے ہی مظالم کی ایک چھوٹی سی قسم نے رونے پر مجبور کردیا۔

فلسطین میں نہتے لوگوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ عام ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے ایک علاقے میں غلط شیلنگ کے نتیجے میں اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار ماسک اور ہیلمٹ ہونے کے باوجود آنسو گیس کی شیلنگ کے دھوئیں کے سامنے بے بس ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔