سدھارتھ اور کیارا استقبالیہ کیلئے دہلی پہنچ گئے

February 09, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کا نوبیاہتا جوڑا اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد دہلی پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی اس جوڑی کو دہلی ایئرپورٹ پر ایک جیسے روایتی سرخ رنگ کے لباس میں دیکھا گیا، جس میں دونوں پُرکشش نظر آ رہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے شادی کی خوشی میں ایئرپورٹ پر آئے ہوئے صحافیوں کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کیں اور شادی کی مبارک باد وصول کیں۔


کیارا ایڈوانی جب دہلی ایئر پورٹ سے سدھارتھ ملہوترا کے گھر پہنچی تو ان کا ڈھول کی تھاپ پر روایتی پنجابی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا جبکہ سدھارتھ کے گھر کو برقی کمکمو سے سجایا گیا ۔


واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

حال ہی میںشادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑے کی 2 استقبالیہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، ایک دہلی جبکہ دوسری بالی ووڈ کے فنکاروں کے لئے ممبئی میں ہوگی۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’شیرشاہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔