محمد عامر اچھے بولر ہیں، پاکستان کیلئے بہت میچز جیتے، شعیب ملک

February 09, 2023

شعیب ملک - فوٹو: جنگ

کراچی کنگز کے آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ محمد عامر ایک اچھے بولر ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے بہت سے میچز جیتے ہیں۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ٹیم اسٹرینتھ، اپنی انفرادی کارکردگی پر بھی بات چیت کی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ محمد عامر بولنگ اٹیک میں کراچی کنگز کو لیڈ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں، خود عماد وسیم ہیں، ان کی انٹرنیشنل لیگز میں کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے۔

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ تبریز شمسی اور عمران طاہر ہیں، بولنگ ہماری اچھی ہے لیکن ہمیں وکٹیں لینی پڑیں گی اور ہمیں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کراچی کےلیے پہلا سال ہے، میں پوری کوشش کروں گا کہ میں اپنا بہترین دوں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، دوسری ٹیموں کا بھی کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔ شروع میں اور ایونٹ کے وسط میں جو ٹیم کلک کرے گی اس کے جیتنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ شالیمار گارڈن جیسی جگہوں پر ہی ٹرافی کی رونمائی ہونی چاہیے اس جگہ کا انتخاب کرنے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہر سال بڑے سے بڑا برانڈ بنتا جارہا ہے جو بہت اچھی چیز ہے۔