چاہت علی خان نے پی ایس ایل کا نیا گانا ریلیز کر دیا

February 09, 2023


سوشل میڈیا پر معروف گلوکار چاہت فتح علی خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر ایک گانا بنا دیا، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر نصرت فتح علی خان کے شیدائی شوقین گلوگار چاہت فتح علی خان کے چرچے ہیں۔

چاہت فتح علی خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف گانوں کی ویڈیوز شیئر کرواتے رہتے ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے، تاہم اب انہوں نے پی ایس ایل پر بھی ایک گانا بنا دیا ہے۔

گانے کے بول ہیں ’یہ جو پیارا پی ایس ایل ہے، یہ سب ہماری ٹیمیں ہیں، سب پیاری ٹیمیں ہیں، ہر ٹیم کا اپنا جھنڈا ہے۔‘

مداحوں کی جانب سے اس گانے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ مداح اسے پسند کررہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے گانے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بس۔۔اب اور برداشت نہیں ہو رہا۔ اتنا سر۔‘

اقبال خورشید نامی ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’سر، آپ کی گائیگی کسی زلزلے سے کم نہیں‘۔

ایک صارف نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ کیا سُر اور ساز کا تال میل ہے دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے‘۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر جھنڈے میں ایک ڈنڈا ہے واہ، شکریہ بتانے کیلئے‘ ۔