کراچی: نجی اسکول میں بوتل لگنے سے زخمی طالب علم 5 روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کرگیا

March 01, 2023

کراچی کے نجی اسکول میں فن گالا کے دوران بوتل لگنے سے زخمی ہونے والا طالب علم انتقال کرگیا۔

ماڈل کالونی کاظم آباد کراچی کے ایک اسکول کا طالب علم حذیفہ بوتل لگنے سے زخمی ہوا تھا، جو پانچویں جماعت کا طالبعلم تھا۔

حذیفہ پانچ روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بدھ کو دنیا سے رخصت ہوگیا۔

والدین نے اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر کے 75 ہزار روپے جرمانہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نجی اسکول میں پارٹی کے دوران بچے کے زخمی ہونے کی خبر 24 فروری کو سامنے آئی تھی، جس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی تھی۔