اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رحجان، 97پوائنٹس کا اضافہ

March 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، اچانک فروخت کے دباو سے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں97پوائنٹس کا اضافہ ،61.67فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 56کروڑ 59لاکھ روپے کی کمی ،کاروباری حجم 13.72فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے ورچول مثبت مذاکرات کی خبروں کے باعث نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرمی دیکھنے میں آئی اور پہلے سیشن میں تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس میں 460 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔