سلمان علی آغا نے عمرہ ادا کر لیا

March 19, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے عمرہ ادا کر لیا۔

سلمان علی آغا نے خانۂ کعبہ کے نزدیک سے عمرے کی ادائیگی کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو یہاں بلائے اور بار بار بلائے‘۔

پاکستانی کرکٹرز سمیت مداحوں نے سلمان علی آغا کو مبارک باد بھی دی ہے۔