• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمار جونیئر کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر نے برازیل کی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نیمار جونیئر نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ورلڈ کپ میں برازیل کی ناروے سے 2-1 سے شکست کے بعد کیا ہے۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیویارک سے ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب یہیں پر ختم بھی کر رہا ہوں، میں نے پوری کوشش کی لیکن اب سب ختم ہو گیا۔

34 سالہ فارورڈ اپنے انٹرنیشنل فٹبال کیریئر میں 130 میچز کے دوران 80 گولز کر کے اپنی قومی ٹیم میں ٹاپ اسکورر رہے۔

انہوں نے 2010ء میں ڈیبیو کیا اور 4 ورلڈ کپس میں برازیل کی نمائندگی کی۔

فٹبالر نے 2 بار اولمپک گیمز میں بھی برازیل کی نمائندگی کی اور 2012ء میں سلور جب کہ 2016ء میں گولڈ میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ ناروے نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئن بننے والی برازیل کی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی اور 1990ء کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ برازیل کی ٹیم کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید