• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل ایونٹ سے باہر

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔

میچ میں ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے، پہلا گول ایرلنگ ہالینڈ نے 79ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول بھی ایرلنگ ہالینڈ نے 90 منٹ میں کیا۔

برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔

کوارٹر فائنل میں ناروے کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید