ورلڈ کپ فٹبال میں انگلینڈ اور میکسیکو کے میچ سے قبل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میچ کے آغاز پر طوفانی بارش کے 80 سے 90 فیصد امکانات ہیں۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ شائقین شراب یا منشیات کےاستعمال کے بعد گاڑی نہ چلائیں۔
پولیس کے مطابق میچ سےقبل اور بعد میں ڈرنک اینڈ ڈرگ ڈرائیونگ کےخلاف چیکنگ ہوگی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میچ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح ایک بجے شروع ہوگا۔