عوام عمران خان کیساتھ ہیں‘ رحیم کاکڑ

March 20, 2023

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ، ملک نصیب اللہ ، ملک احسام الدین، نصیر ترین، اللہ داد، عمر فاروق ایڈووکیٹ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ضمنی الیکشن ہوں یا عام انتخابات پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ملک کو لوٹنے والوں سے ضرور حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔