• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج نے بھارت کو جواب دیکر قوم کے دلوں کو ٹھنڈا کر دیا، مولانا سالم

کوئٹہ(پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے قوم کی امنگوں کے مطابق اپنے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کے دلوں کو ٹھنڈا کر دیا، اس عظیم کامیابی پر جہاں ہم اللہ کا شکر اداکرتے ہیں وہیں ہم اپنی ہوائی بری اور بحری افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور قوت اور صلاحیت رکھتا ہے ۔ ہماری فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کیخلاف ناقابل یقین کاکردگی اور مہارت سے نہ صرف دشمن پر بلکہ دنیا پر اپنی دھاگ بٹھادی ۔رافیل جیسے جدید جنگی جہاز مارگراکر پاک فضائیہ نے دنیا کوحیران وپریشان کردیا،جذبہ جہاد اور قوت ایمانی مسلح افواج کی میراث ہے، مسلح افواج اور ہر مومن اپنے لیے شہادت کو اللہ کا عطاء کردہ افضل ترین ایوارڈ سمجھتا ہے،امید ہے مودی سرکار دوبارہ پاکستان کیخلاف کسی مہم جوئی کی کوشش نہیں کریگی ۔دشمن مخالف جنگ میں پاکستانی قوم کا اتحاد دیدنی اور مثالی تھا ۔اللہ تعالی ہماری قوم وملت کوہمیشہ اتفاق واتحاد نصیب کرے ۔