کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق اسپیکر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نےپاکستان کی مسلح افوج کو پاکستان کے وقار عزت و ناموس کوچار چاند لگانےپر خراج تحسین پیش کیا ہے ،پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے اسلام اور وطن کی محبت سےسرشارہوکر انڈیاپر تابڑتوڑحملےکرکےان کوبھاگنے پرمجبورکیا انہوں نے کہاکہ قوم نےبھی مسلح افواج کا ساتھ دیا اور انکے حوصلےبلند کئے ،پاکستانی افواج نے انڈیا میں انسانی جانوں کوکوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ فوجی اہداف پر حملے کرکے انکی قوت توڑ دی جس کی جتنی بھی تعریف کی جاۓ کم ہے ، انہوں نے ان تمام ممالک کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی فضا قائم ہوئی ہے کہ دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف تنازعات کاغیرجانبدار فورم پر حل نکالا جائیگا جس میں تنازع کشمیرسرفہرست ہوگا ۔