• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کاسی بحریہ ٹاؤن کے الاٹیز کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کاسی بحریہ ٹاون کے الاٹیز کے زیراہتمام ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ مقررین نے کہا کہ کاسی بحریہ اسکیم کے اندر جلد از جلد ترقیاتی کام شروع کرکے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ 6 ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسکیم میں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے الاٹیز میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ مقررین نے گورنر بلوچستان ، وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ اسکیم کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر الاٹیز کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید