• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھالاوان عوامی پینل کا بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام ندیم الرحمٰن بلوچ کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرے سے ندیم الرحمٰن بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جرأت سے مقابلہ کرتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کی اور ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے ۔ پاک فوج نے حکمت عملی سے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ بھارت کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔ پاک فوج نے جس جرأت اور بہادری سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوئی جرأت بھی نہیں کرسکتا ،شکست بھارت اور نریندرد مودی کا مقدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص آپریشن نے بھارتی غرور کو خاک میں ملادیا ، پاک فوج نےدشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادیاجس سےدشمن کی نیندیں حرام ہوگئیں ۔ ملک کے دفاع میں بلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔ مظاہرے کے اختتام پر بھارت کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔