اشیاء خورد و نوش کی قیمت کے تعین کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دیا جائے، پرائس کنٹرول کمیٹی

March 20, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹی کے عہدیداروں محمد اسلم رند ، ٹکری حمید بنگلزئی اور نذر بڑیچ نے کہا ہے کہ اشیاء خورد و نوش کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو اختیار دیئے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال و مضبوط بنایا جائے ،اور مقررہ قیمتوں پر قانون کے مطابق سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناکر عوام کو گراںفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سردار حبیب بڑیچ ، انجینئر عزیز بازئی ، حافظ قدیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹی اور تجزیاتی کمیٹی کے بغیر مختلف اشیا کے من مانے ریٹ جاری کیے جا رہے ہیں ، جس کا مقصد رمضان المبارک میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔