رام چرن کا نئی فلم کے سیٹ پر شاندار استقبال

March 20, 2023

فوٹو، اسکرین گریب

ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار رام چرن آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں ان کا بڑی ہی گرم جوشی سے استقبال کیا جا رہا ہے۔

رام چرن نے آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب میں شرکت کے بعد جب اپنی اگلی فلم’RC 15‘ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تو فلم کے سیٹ پر مشہور کوریو گرافر پربھو دیوا کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرفلم’RC 15‘ کے سیٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں رام چرن کی فلم’RC 15‘کے سیٹ پر واپسی پر پربھو دیوا کو فلم کے پورے عملے کے ساتھ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اتنے پرتپاک استقبال کے لیے آپ سب کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ سرپرائز کے لیے ہمارے گرینڈ ماسٹر پربھو دیوا کا شکریہ، فلم’RC 15‘ کی شوٹ پر واپس آکر بہت اچھا لگا۔

رام چرن کی اگلی فلم ’RC 15‘ تھرلرسے بھرپور فلم ہے جس میں اداکارہ کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔