ممبئی ایئرپورٹ پر مداح سہانا خان کے ساتھ سیلفی کیلئے بےتاب

March 20, 2023

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے اب تک اداکاری کی دنیا میں قدم نہیں رکھا لیکن ابھی سے مداح ان کے ساتھ تصاویر لینے کیلئے بےتاب رہتے ہیں۔

آج انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، وہ اکیلے ہی کسی سفر پر روانہ ہو رہی تھیں۔

ایئرپورٹ کی ویڈیو دیکھ کر کچھ پرستاروں نے یہ تک کہا کہ سہانا خان دیپیکا پڈوکون سے مشابہت رکھتی ہیں۔


ایک فوٹوگرافر نے ایئرپورٹ پر سہانا کی بنائی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

خیال رہے کہ سہانا خان رواں برس نیٹ فلکس سیریز ’دی آرچیز‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کریں گی۔