امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکارہ کی دھوم

March 20, 2023

امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکارہ تاشا جیسن کی آواز کی ہالی ووڈ کے شو میں تعریف کے انبار لگ گئے۔

20 سالہ گلوکارہ تاشا جیسن کی آواز نے شو کے ججز کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

پینل میں شامل تینوں ججوں نے گلوکارہ کو اپنی ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا پر بھی تاشا جیسن کی خوب پذیرائی ہوئی۔