عمران تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے، قمر زمان کائرہ

March 21, 2023

وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پونے چار سال حکومت اور پھر اپوزیشن کے دوران عمران خان ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی سنجیدہ کوشش کی تو جواب دیں گے۔

انہوںنے کہا کہ اگر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈر اس بات پر متفق ہو جائیں کہ الیکشن ایک ہی تاریخ پر ہونے چاہئیں تو پھر ایسا ہی ہوگا، کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہیے۔