92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان کرنے والا کون؟

March 21, 2023

فائل فوٹو

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بڑی شخصیت روبرٹ مرڈوک نے 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روبرٹ مرڈوک جلد میڈیا انڈسٹری سے ہی تعلق رکھنے والی خاتون این لیسلی اسمتھ سے پانچویںشادی کریں گے۔

انہوں نے این لیسلی اسمتھ سے منگنی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

روبرٹ مرڈوک نے کہا ہے کہ این لیسلی اسمتھ سے گزشتہ سال ستمبر میں ملاقات ہوئی، جانتا ہوں یہ میرا آخری رشتہ ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روبرٹ مرڈوک کی اس سے قبل چاروں شادیاں ناکام رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روبرٹ مرڈوک امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل سمیت برطانوی دی سن اور دی ٹائمز کے مالک ہیں۔