برمنگھم: مسجد سے گھر جاتے شخص کو آگ لگانے کا واقعہ، ملزم گرفتار

March 21, 2023

برمنگھم میں مسجد سے گھر جاتے شخص پر نامعلوم چیز کا اسپرے چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے اقدام قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن کی ڈڈلی روڈ پر آگ لگانے کا واقعہ پیر کی شام سات بجے پیش آیا۔ متاثرہ شخص کی جیکٹ میں آگ لگنے سے اس کا چہرہ جھلس گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر جانے والے شخص کو آگ لگانے کا واقعہ لندن میں بھی گزشتہ دنوں ہوا تھا۔