قاری محمد عثمان کے داماد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، نماز جنازہ ادا

March 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کے داماد قاری ریاض اللہ دل کا دورہ پڑنے سے پیر اور منگل کی درمیانی شب انتقال کرگئے، نماز جنازہ جامع مسجد طور جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں قاری محمد عثمان کی امامت میں ادا کی گئی، تدفین آبائی گاؤں رنزڑہ تحصیل چکیسر ضلع شانگلہ میں کی جائے گی، 4 دن قبل مرحوم کی شادی ہوئی تھی۔