بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر کے راجن 85 سال کی عمر میں چل بسے، انہوں نے چنئی میں دریائے آدیار میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
رپورٹس کے مطابق کے راجن نے چنئی کے آدیار پل سے دریا میں چھلانگ لگائی، جس کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس مزید تفصیلات جمع کر رہی ہے۔
کے راجن حالیہ برسوں میں فلمی تقریبات میں اپنے بے باک اور متنازع بیانات کی وجہ سے خاصے مشہور تھے۔ ان کی موت کی خبر سامنے آتے ہی تامل فلم انڈسٹری میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
ان کی موت پر اداکارہ خوشبو سندر نے سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کے راجن ایک باوقار شخصیت تھے جو ہمیشہ بے خوف ہوکر سچ بات کرتے تھے۔
کے راجن نے 1983 میں تامل فلموں سے بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 1991 میں فلم ناما اورو مریاما کی ہدایت کاری بھی کی۔