• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوموروس میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس، شہریوں کا سڑکوں پر نکل کر جشن

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ڈیزل کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی منسوخی پر کوموروس کے دارالحکومت مورونی میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتے کی شب سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

مشرقی افریقہ کے ملک کوموروس میں مرکزی ٹرانسپورٹرز یونین کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال، جس میں دکانداروں اور ماہی گیروں کی یونینز بھی شامل ہوگئی تھیں، گزشتہ 6 دن سے بحرِ ہند کے اس جزیرہ نما ملک کو مفلوج کیے ہوئے تھی۔

یونینز نے حکومت کی جانب سے ہفتے کو جاری کیے گئے نئے فیول پرائس شیڈول کو مسترد کردیا تھا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث ڈیزل کی قیمت میں 46 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید