• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول پنکی کے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے ایف آئی اے سے رجوع

کراچی (مطلوب حسین) سندھ پولیس نے کو انمول پنکی کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے ، کوکین کیس میں گرفتار انمول پنکی سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، سندھ پولیس نے انمول پنکی کے استعمال میں 8اکائونٹس کی نشاندہی کر لی ہے، تفتیش کے دوران منشیات کی خریداری کے عوض 84لاکھ روپے بھیجنے کے شواہد پولیس کو مل گئے ہیں۔ کہ 84لاکھ روپے مختلف اوقات میں غیر ملکیوں کو ٹرانسفر کیے گئے، انمول پنکی کیس میں گرفتار ذیشان کا بھائی سہیل پر انمول پنکی کا اکائونٹنٹ معلوم ہوا ہے، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سہیل کا بینک اکائونٹ منشیات کی خرید و فروخت کے معاملات کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے، سندھ پولیس نے انمول پنکی کے بے نامی اکائونٹس جمع کرنے کے لئے ایف آئی اے تیکنیکی معاونت حاصل کرنے کے لئے باقائدہ طور پر رابطہ کر لیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید