• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکی کو پولیس نے 16 مقدمات میں تین مختلف عدالتوں میں پیش کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پولیس نے 16مقدمات میں تین مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ کو قتل کے مقدمے میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا جبکہ دیگر مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 22مئی کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملیر کی عدالت نے تھانہ سچل کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید