کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوکین کوئن انمول عرف پنکی کو دوروز قبل پہلی پیشی میں شاہانہ انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس کا لباس اور انداز بہت زیادہ شہرت حاصل کرگیا تھا جس کے بعد ہفتے کو سٹی کورٹ میں پنکی کو چادر ڈھانپ کر عدالت لایا گیا،اور اسے بات چیت سے بھی روک دیا گیا،پنکی نے زبردستی چادر سر سے اتار کر میڈیا سے بات چیت کی جس میں اس نے کئی الزامات لگائے۔