ہفتہ وار بازاروں میں رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان

March 22, 2023

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) رمضان سے دو روز قبل ہی ٹماٹر 120 روپے کلو سے اوپر فروخت ہونا شروع ہو گئے ،ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود گراں فروشی نہ رک سکی ، منگل کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نرخوں پر کوئی سبزی ،فروٹ ، مرغی گوشت، انڈے ، دودھ اور دہی دستیاب نہ تھے ، منگل بازار جی سکس، جی ٹین، ایچ نائن اور آئی نائن میں ہزاروں شہریوں نے خریداری کی مگر کوئی خریدار بھی خوش نہ تھا ، شہریوں کا کہنا تھاکہ رمضان سے قبل ہی یہ حال ہے تو رمضان میں کیا ہو گا ۔