امریکی ڈالر آج مزید مہنگا

March 22, 2023

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستانی روپے کی قدر زوال کا شکار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 92 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 525پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 352 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔