سندھ ہائیکورٹ کا احکامات نہ ماننے پر چیف سیکریٹری سندھ کی تنخواہ روکنے کا حکم

March 22, 2023

نجی کمپنی کی ٹھیکے کی مد میں 58 کروڑ کی عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عدالت عالیہ سندھ نے احکامات نہ ماننے پر چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا۔

ناظر سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری کی تنخواہ بند کرنے کےلیے اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) سندھ کو خط لکھ دیا۔

عدالت عالیہ سندھ نے اے جی سندھ کو ہدایت کی کہ چیف سیکریٹری کی تنخواہ بند کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

محکمہ آب پاشی نے اشرف ڈی بلوچ کمپنی کو 1 ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کیے۔

نجی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سندھ ہائیکورٹمیں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت عالیہ سندھ نے محکمہ آبپاشی سے رپورٹ طلب کی اور انہیں واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔