سیف اور کرینہ کی بچوں کے ہمراہ افریقہ میں سیر و تفریح

March 22, 2023

سیف علی خان اور کرینہ کپور بچوں کے ہمراہ تعطیلات پر افریقہ کی سیر کر رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی نئی تصویر شیئر کی جس میں سیف کلین شیو نظر آرہے ہیں۔

سیف اور کرینہ کو افریقہ گئے ہوئے ایک ہفتے سے زائد ہوچکا ہے، کرینہ کپور نے دورے کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ممکنہ طور پر سیف اپنی نئی فلم میں اسی روپ میں نظر آئیں گے، فلم نگری میں خبر ہے کہ سیف علی خان این ٹی آر 30 کا حصہ ہوں گے۔