محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان تاجکستان ثقافتی میلے میں تاجک گلوکارہ نے مشہور پاکستانی گانا میرے رشک قمر گا کر سب کو حیران کر دیا۔
لاہور میں ہونے والے پاکستان تاجکستان ثقافتی میلے میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں 75 رکنی تاجک وفد نے شرکت کی، اس دوران حاضرین نے قوالی کی دھنوں اور ڈھول کی تھاپ پر کیے گئے رقص کا بھرپور لطف اٹھایا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے ثقافتی میلوں کا انعقاد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دے کر قومی معیشت پر مثبت اثر ڈالے گا۔