کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہی ہے؟ رانا ثناء سے سوال

March 22, 2023

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی بہتر عمل نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری کی جائے گی، ہم جو بات کر رہے ہیں وہ بھی آئین سے ہی کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمارے گلے شکوے عدلیہ کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے ہیں، ہم تسلیم کر رہے ہیں ایسے معاملات سے عدلیہ کا احترام مجروح ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ آئین کی پاسدار ہے اس کی رہنمائی میں تمام ادارے کردار ادا کریں گے، عمران خان کو ریلیف دیا جا رہا ہے، اس کا انتظار کیا جاتا ہے اس سے عام آدمی سوال کرتا ہے۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کے وقار کی خاطر سمجھتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔