یوکرین کو یورینیئم والے گولہ بارود دینے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، روس

March 22, 2023

روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے یوکرین کو یورینیئم پر مشتمل گولہ بارود دینے کے منصوبے سے کشیدگی میں اضافہ ہوجائے گا۔

روس کے صدر پیوٹن بھی برطانوی اقدام کی صورت میں روس کے جوابی ردعمل کا کہہ چکے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کی طرف بڑھنے کا سبب بنے گا، یورینیئم والے گولہ بارود کے استعمال سے یوکرین کی اعلیٰ معیار اور غیر آلودہ خوراک تیار کرنے کی صلاحیت تیزی سے کم ہو جائے گی۔

گذشتہ روز صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ برطانوی اقدام سے روس اس کا جواب دینے پر مجبور ہو جائے گا۔

برطانیہ نے یوکرین کو جنگی ٹینکوں کے ساتھ یورینیئم پر مشتمل ٹینکر کے گولے فراہم کرنےکاکہاہے۔