• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: بس میں تیز آواز میں فون پر بات کرنے یا گانے سننے پر جرمانہ ہو گا

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سنگاپور میں تیز آواز میں فون پر بات کرنا یا گانے سننا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

سنگاپور میں بس میں اونچی آواز میں موسیقی چلانے، اسپیکر فون پر بلند آواز میں بات کرنے یا نشست پر پاؤں رکھنے پر اب جرمانہ ہو گا۔

سنگاپور کی لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق مسافروں کو پریشان کرنے والے ایسے کاموں پر 500 سنگاپورین ڈالرز تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بس میں دوسروں کے لیے خطرہ پیدا کرنے یا بس کو گندا کرنے جیسے سنگین جرائم پر 5 ہزار سنگاپورین ڈالرز تک جرمانہ ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید