غزہ بورڈ آف پیس نے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 6 ماہ میں 2 ارب 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا۔
منصوبے میں غزہ کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کی بحالی کے لیے 66 پروگرام شامل ہیں۔
منصوبے میں سرحدی گزرگاہوں کی مرمت، بجلی اور پانی کے نظام کی بحالی، 25 ہزار قابلِ منتقلی سولر پاور کٹس کی فراہمی اور ترجیحی تعمیرِ نو کے مقامات کے نیچے موجود سرنگوں کو مستقل طور پر بند کرنا شامل ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ منصوبے کو حتمی شکل دینے اور عمل درآمد کے لیے تیاریاں جاری ہیں، امید ہے کہ اس پر جلد عمل شروع ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے ہوئے مادی نقصانات کا تخمینہ 35 ارب 20 کروڑ ڈالرز ہے، جبکہ مکمل بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے آئندہ 10 برس میں تقریباً 71 ارب 40 کروڑ ڈالرز درکار ہوں گے۔