اسرائیل کا ڈرون شام میں گر کر تباہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حادثے کی تصدیق کر دی۔
فوج کے مطابق ڈرون معمول کی کارروائی پر تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
فوج نے بیان میں یہ بھی کہا کہ فی الحال ڈرون سے کسی قسم کی معلومات لیک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ریاض کی مرکزی شاہراہوں، ہوائی اڈے اور اہم عمارتوں پر سعودی اور امریکی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویات کی قیمت میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔
نریندر مودی نے یہ بیانیہ دہرایا کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی ہے۔ ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
بھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔
حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی عیدان الیگزینڈر کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے رہنما غیر متزلزل ہیں، امریکا نے بہت مدد کی، انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت کی تجارت میں مدد کے لیے بھی تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ماضی میں ایسی حد بندیاں مؤثر ثابت نہیں ہوئیں اپوزیشن جماعتوں نے بھی سالانہ مائیگریشن کی سطح پر کسی واضح ہدف کا اعلان نہیں کیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں اضافہ نہیں ہوسکا۔
40 سال سے جاری ترکی کے خلاف سر گرم گروپ پی کے کے نے گروپ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ 18 روز کے دوران 2 ہزاربھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہوئیں۔
مشترکا بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کے لیے میکانزم قائم کریں گے۔
افغان حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ شطرنج میں شرعی طور پر قابل اعتراض پہلو پائے جاتے ہیں۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 2 ہزار 287 پوائنٹس اضافے سے 81 ہزار 741 پر ہے۔
سینئر بھارتی صحافی اور معروف ویب پورٹل دی وائر کے بانی ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔