یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یوکرین کے خاتمے پر نہیں۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم امن سے صرف 10 فیصد کی دوری پر ہیں، امن معاہدہ 90 فیصد تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ یوکرین اور یورپ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فریقین معاہدے میں اہم علاقے کے مسئلے پر اختلافات رکھتے ہیں۔
روسی فوج یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے اور وہ اس معاہدے کے تحت یوکرین کے مشرقی ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتی ہے۔