آسٹریلیا کیخلاف سوریا کمار یادیو کی ’0‘ کی ہیٹ ٹرک

March 23, 2023

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی۔

پہلا میچ ہو یا دوسرا یا پھر تیسرا سوریا کمار یادیو کے لیے اس کا نتیجہ ایک ہی رہا، بھارتی بیٹر تینوں میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پہلے 2 میچوں میں آسٹریلیا کے فاسٹبولر مچل اسٹارک نے بھارتی بیٹر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسپن بولر نے انہیںبولڈکیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوںکی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔