اداکار اسد ملک کا جلد شادی کرنے کا فیصلہ

March 23, 2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد اس بات سے لاعلم ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی، لیکن اب جلد ہی شادی کرنے والا ہوں۔

نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں معروف اداکار اسد ملک نے زندگی کے مختلف پہلوؤں، کام اور شادی کے معاملات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے حوالے سے کئی لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

میزبان کے ایک اور سوال کہ اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ کا جواب دیتے ہوئے اسد ملک نے بتایا کہ شادی کے نام سے خوف آتا ہے اور تنہائی پسند انسان ہوں، کسی کے ساتھ اپنی تنہائی باٹنا پسند نہیں ہے پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو لیکن اب شادی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور جلد ہی اس کا اعلان کروں گا۔

میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ حسن پر ذہانت کو ترجیح دوں گے، کیونکہ حسین خاتون انسان کو خراب کر سکتی ہے جبکہ ذہین خاتون صحیح راستہ دکھا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسد ملک نے کنیز، دشت، شبِ آرزو کا عالم اور موت جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔