سمنگلی اور سریاب روڈ سے تین منشیات فروش گرفتار

March 24, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایکسائز اینٹی نارکونکس فورس کی سمنگلی اور سریاب روڈ پر کارروائی تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چرس اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈارکیٹر جنرل ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس کوئٹہ جہانگیر کاکڑ کی ہدایت پر ایکسائز پرونٹیو سروس کے انچارج انسپکٹر طارق شاہ کی سربراہی میں ایکسائز اینٹی نارکونکس فورس نے سمنگلی روڈ پر دو کارروائیاں کر تے ہوئے دو موٹرسائیکلیں پر سوارمنشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تین کلو چرس اور آئس جبکہ سریاب میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سایکل سوار منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو آئس اورشیشہ قبضے میں لے لیا ۔