تاجر ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دیں، جلال الدین رومی

March 24, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان و ڈیرہ غازی خان خواجہ محمد جلال الدین رومی نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ تاجروں کو چاہیے کہ وہ ذخیرہ اندوزی کی بجائے زیادہ سے زیادہ رمضان المبارک کی وجہ سے اہلیان پاکستان کو ریلیف دیں مخیر حضرات اس طرح سے ناداروں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو۔رمضان المبارک کی عبادات اسلامی روایات کے ساتھ ہماری مذہبی فرائض کا بھی حصہ ہیں۔تو ہمیں چاہیے کہ قدرت کے اس مبارک ماہ صیام میں ہم آپس کے اختلافات ختم کریں ۔ کیونکہ مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ یہ ماہ ہمیں دوسرے مذاہب کے احترام کا پیغام بھی دیتا ہے۔کہ ہم اپنی عبادات کے ساتھ دیگر مسالک کا بھی احترام کریں۔خواجہ محمد جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ روزے ایک ایسی عبادت ہیں۔جسے اختیار کرنے سے بے اندازہ روحانی فیوض حاصل ہوتے ہیں۔کہ اسلام کی یہ عبادت انسانیت کی فلاح، بقاء، ایثار،صبر، برداشت کا پیغام دیتی ہے۔