ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

March 24, 2023

فائل فوٹو

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار 194 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 شخص کی موت بھی ہوئی جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

این سی او سی نے ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ رش والے مقامات، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔