وزارتِ صحت اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ میں پاکستانی بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارتِ صحت اور یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 شہروں کے بچوں کے خون میں سیسہ زیادہ مقدار میں پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 1 سے 3 سال کے 10 میں سے 4 بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بچوں کے خون کے نمونے لیے گئے۔
ہری پور کے علاقے حطار میں 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ پایا گیا۔
وزارتِ صحت اور یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بچوں کے خون میں سیسے کی شرح 1 فیصد نکلی۔