روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ قرار

March 24, 2023

فائل فوٹو

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے بعد روس کا ردعمل سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کے ساتھی اور روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

دمتری میڈویف نے ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کسی بھی کوشش کو اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نےکہا ہے کہ صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوئی بھی کوشش روس کے خلاف اعلان جنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

روسی حکام کا یوکرین میں جنگی جرائم کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب نے یوکرین کے جنگی جرائم کو نظر انداز کر دیا ہے۔