پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 434 پوائنٹس کی کمی

March 24, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

100 انڈیکس 434 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 942 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 533 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 4 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 29 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپےکم ہوکر 6 ہزار 107 ارب روپے ہے۔