نادیہ کہف نیو جرسی کی پہلی باحجاب مسلم خاتون جج

March 24, 2023

نیو جرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔

نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان اور عرب کمیونیٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے، وہ چاہتی ہیں کہ لوگ کسی خوف کے بغیر اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔